اسپین کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔
اسپین کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 319 امیدواروں نے ووٹ دیا جبکہ صرف 2 ارکان نے اس کی مخالفت کی، قرارداد میں ارکانِ پارلیمان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے
ذریعے تنازع حل ہونے کی صورت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔ اس قرارداد کی حیثیت علامتی ہوگی جس کے تحت ہسپانوی حکومت اس قرارداد پر عمل درآمد کی پابند نہیں۔
واضح رہے کہ اسپین فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرنے والا یورپ کا چوتھا ملک ہے، اس سے قبل سوئیڈن، برطانیہ اور آئرلینڈ کی پارلیمنٹ بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی علامتی قرارداد منظور کر چکی ہے۔